گھریلو حالات، جھگڑے  ساہیوال میں 4افراد کی خودکشی

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو تنازعات ساس بہو اور والدین سے جھگڑے پر چار افراد نے زہرپی کر خودکشی کرلی اور جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کمیر کے 50 سالہ حفیظ الرحمن نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ شمس پورہ کالونی کے کریم کے 30سالہ بیٹے نوید احمد نے گھریلو مسئلہ پر والدین سے جھگڑا کر کے کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی۔ مسلم کالونی کے غلام حسین کی25سالہ بیٹی نازیہ نے گھریلو تنا زعہ پرو الدین سے جھگڑ کر زہر پی لیا۔ موضع اکبر کے ایک محنت کش کی 55 سالہ بیوی سکینہ نے ساس بہو کی لڑائی سے تنگ آکر کالا پتھر پی کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...