اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تین سو میگاواٹ کے گوادر کول پراجیکٹ کی آئندہ 7برس تک مکمل دیکھ بھال اور پیداواری رکاوٹ دور کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ پاور چائنا کے مطابق یہ معاہدہ گوادر میں 300 میگاواٹ کے گوادرکول پراجیکٹ اورچینی کمپنی انجینئرنگ پروکیورمنٹ کنسٹرکشن (ای پی سی) کے مابین طے پایا ہے جس پر گذشتہ سال دستخط ہوئے تھے۔ پاور چائنہ نے کامیابی کے ساتھ اس منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں اور اگلے سات سالوں میں اس پاور سٹیشن کے کام اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہو گی۔