اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر اعظم کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاول سندھ میں معاونین، مشیروں کے اثاثے عوام سے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ وفاقی حکومت میں معاونین خصوصی، مشیروں نے خود سے اثاثے ظاہرکیے۔ سندھ کے عوام اب سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کررہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری! یہ ایک شرمناک بات ہے۔
بلاول سندھ میں معاونین، مشیروں کے اثاثے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں: شہزاد اکبر
Oct 01, 2020