اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ )دو پاکستانی کالج کے طلبا نے 19 ویں "چینی برج" چینی زبان میں مہارت کے مقابلہ کے فائنل کے پہلے را ونڈ میں آن لائن ٹیسٹ اور وی لاگ کے زریعے شرکت کی۔گوادر پرو نے کے مطابق دنیا بھر سے کل 100 شرکا فائنل مقابلے میں داخل ہوں گے اور دوسرے راونڈ میں داخل ہونے کے لئے 30 فاتحین کا انتخاب 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ "چینی برج" چائنیز پروفیشنیسی مقابلہ دنیا بھر میں چینی زبان سیکھنے والوں کے لئے سب سے زیادہ موثر سالانہ پروگرام ہے۔ 2002 سے 154 ممالک کے تقریبا 1.5 لاکھ کالج اور مڈل سکول کے طلبا نے ابتدا میں حصہ لیا ہے ، جن میں 6500 سے زیادہ کو چین میں فائنل کے لئے مدعو کیا گیا ۔ ہر سال دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ ٹی وی ناظرین یہ مقابلہ دیکھتے ہیں۔ کووڈ19 کی وجہ سے رواں سال کا مقابلہ انٹرنیٹ کے زریعے ہوا ۔ مقابلے کے پہلے فائنل راونڈ میں ہر امیدوار کو مائی سٹوری آف لرننگ چائنز کے عنوان سے ایک وی لاگ جمع کر انا ہوتا ہے۔ اس مقابلے میں اسلام آباد کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے حیدر عباس نے شرکت کی۔ و لاگ میں انہوں نے روانگی سے چینی زبان بولی اور مانڈرین سیکھنے کے اپنے تجربے میں بتایا کہ وہ آبائی شہر گلگت بلتستان میں خوبصورت قدیم کھپلو پیلسین کے سامنے کنگ فو فلم کی شوٹنگ کی خواہش کو متعارف کرانے کے لئے روانی سے چینی بولتے جو پاکستان اور چین کے مابین لطیف ثقافتی امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی پاک چین تبادلے میں بتدریج گہرائی کے ساتھ روزگار کی منڈی میں چینی زبان کی مہارت پر اچھی گرفت رکھتے ہیں۔