ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)یونین کونسل ملک آبادجلالہ کے حلقہ نمبرایک ممتازنگرمیںسوئی گیس کی فراہمی کاباضابطہ افتتاح 18اکتوبرکوکیاجائے گا،اورسابقہ جنرل کونسلرحاجی ملک غلام ربانی کی میزبانی میںایک بڑا،عوامی اجتماع منعقدہوگا،جس میںوفاقی وزیرغلام سرورخان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے،اورتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقوںمیںمکمل کیئے جانے والے کروڑوںروپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تفصیلات پربھی روشنی ڈالیںگے،قبل ازیںیونین کونسل ملک آبادمیںشامل متعدددیہاتوںمیںسوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجاچکاہے،18اکتوبرکے دن تاریخی جلسہ ہوگا،جس کے ساتھ ہی یونین کونسل ملک آبادکے علاقوںمیں100فیصدگیس کی فراہمی کاکام مکمل ہوجائے گا،ان خیالات کااظہارمعاون خصوصی ماسٹرنثارخان نے حاجی ملک غلام ربانی،ملک شوکت محمودکی رہائش گاہ پراہل علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرتھانہ چونترہ کی معروف سیاسی شخصیت سابقہ چیئرمین چوہدری محمدافضل آف پڑیال،حاجی سیدرحمت علی شاہ،چیف آفیسربلدیہ سردارفضل اکرم خان،حکیم محمدسعید،بھی موجودتھے،انہوںنے بتایاکہ یونین کونسل جلالہ ملک آبادکے تمام لوگ غلام سرورخان کے ساتھ پرخلوص محبت کاجذبہ اوررشتہ رکھتے ہیں،اسی لیئے ترجیحی بنیادوںپریونین کونسل جلالہ ملک آبادکے علاقوںمیںبجلی اورگیس کی فراہمی کویقینی بنانے کیلیئے ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ملک غلام ربانی اورملک شوکت محمودنے معاون خصوصی ماسٹرنثارخان اورچیف آفیسرسردارفضل اکرم خان کاخصوصی شکریہ اداکیا،اورکہاکہ ملک آبادحلقہ نمبرایک میں18اکتوبرکوتاریخی جلسہ ہوگا،اوروفاقی وزیرغلام سرورخان کی آمدپروالہانہ استقبال کیاجائے گا،دریںاثناء معاون خصوصی ماسٹرنثارعلی خان نے ملک غلام ربانی کے صاحبزادے ملک حمزہ کوبیٹے کی ولادت پرمبارکباددی اورعقیقہ کی بابرکت اورپروقارتقریب میںشرکت کرکے گجربرادری کے تمام افرادکواس خوشی پردلی مبارکباددی۔