محمد پور دیوان (نمائندہ خصوصی) محمد پور دیوان جو کہ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے سنگم میں واقع ہے مگر بنیادی طور پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عرصہ دراز سے اسکو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور بنیادی سہولیات سب سے پیچھے ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ محمد پور دیوان کے کئی دیہاتوں کی رابط سڑکیں عرصہ 20 سال پہلے بنائی گئی تھیں جو اسوقت مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کر تباہ ہو چکی ہیں اور اب ان لنک روڈز پر سفر مشکل ہو گیا ہے۔