پاکستان: کورونا کیسز میں مزید کمی، 543نئے کیسز ،5 اموات 

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار484 ہوگئی ہے اور اب تک3 لاکھ 12 ہزار806 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 543نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر2 لاکھ97ہزار497 افراد صحتیاب ہوئے اور ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار 825 ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار106ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار497، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار811، بلوچستان میں15 ہزار281، اسلام آباد میں16 ہزار611، آزاد جموں و کشمیرمیں 2 ہزار731 اور گلگت میں3 ہزار787 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار235 اور سندھ میں 2 ہزار499 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن