الائیڈ سکولز کا بعنوان یکساں قومی نصاب‘ کامیابی کی طرف ایک قدم: ویبینار کا انعقاد 

Oct 01, 2020

لاہور (پ ر) الائیڈ سکولزنے بروز منگل 29 ستمبر 2020کو تعلیمی نظام میں یکساںقومی نصاب کے بنیادی کردار کو اُ جاگر کرنے کے لئے  ـ" ایس این سی۔یکساں قومی نصاب‘کامیابی کی طرف ایک قدم" کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ماہرین نصاب، ڈاکٹر شاہد محمود (پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز)،مصباح رحمان (ہیڈ اکیڈیمکس الائیڈ سکولز) عنبرین نیاز( ہیڈ پرائمری)،ساجدہ توصیف (پرنسپل پاک کیمپس ،الائیڈ سکول) اور اقراء رشید (مصنفہ ،  درسی کتب) کو بطور اسپیکرز ویبینار میں مدعو کیا گیا۔ویبینار کے مقررین نے تعلیمی مقاصد اور طریقہ امتحانات میںبہتری پر تبادلہ خیال کیا جو کہ مختلف تعلیمی درجات کے نصاب میں ہم آہنگی اور ترتیب پیدا کرنے کے لئے یکساں قومی نصاب کے ذریعے لائی گئی ہے۔ویبینار میں مریم چودھری (ماہر کمیونیکیٹر)نے بطور ویبینار ماڈریٹر اپنا کردار ادا کیا ۔آن لائن سامعین کی حیثیت سے الائیڈ سکولز کے 700پرنسپلز نے بھی ویبینار میں شرکت کی۔

مزیدخبریں