انتخابی اصلاحات، حکومت کیساتھ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا: شاہد خاقان 

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/خبر نگار) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے۔ اب اگر حکومت جوائنٹ سیشن بلائے گی تو یہ بدنیتی اور غیر آئینی اقدام ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) متحد ہے۔ مولانا فضل الرحمن کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور متفقہ فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے روزنامہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن