دنیا غلطیوں سے سبق سیکھے، دہشت گردی ملکی استحکام کیلئے بڑا خطرہ: معید یوسف

Oct 01, 2021

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب میں کہا کہ نائن الیون کے بعد افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی۔ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ دنیا کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور اس پرکوئی دورائے نہیں۔ پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔

مزیدخبریں