لاہور (نامہ نگار)لاہور پولیس کا گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 16روز میں 3095 مقدمات درج کرکے 3196 گداگر گرفتار کر لیے ہیں۔ جن میں سٹی ڈویژن میں 571 ، کینٹ میں 400 ،سول لائنز میں 729 اور صدر میں 572، اقبال ٹاؤن میں 363 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں سے 576 گداگروں کو پکڑا گیا۔ جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کے خلاف 161 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔