اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اٹک پولیس نے سیکٹر جی نائن میں سینئر صحافی تنویر اعوان کی رہائشگاہ پر ریڈ کرکے گرفتار کرلیا اٹک پولیس صبح کے وقت صحافی تنویر اعوان کے گھر آئی اور انہیں اٹک میں درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا جنہیں پولیس نفری گرفتاری کے بعد اٹک لے گئی گرفتار کئے گئے صحافی نے کہا کہ اٹک پولیس کے جعلی پولیس مقابلوں سمیت کئی واقعات پر حقائق پر مبنی خبریں دینے کی بنا پر گرفتاری کی گئی ہے اس سے قبل انہیں قتل کیس میں بھی ملوث کیا گیا صحافی تنویر اعوان کے خلاف درج مقدمہ فیس بک کی پوسٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔