یکساں تعلیمی نصاب کو رائج کرنا ایک احسن اقدام ہے: قاسم سوری 

Oct 01, 2021

اسلام آباد(خبر نگار)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انصاف کی فراہمی کے منشور پر قائم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ سماجی و معاشی انصاف کو قائم کئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کی یکساں تعلیمی نصاب کو رائج کرنا ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں  نے کہا کہ سب سے بہترین نمونہ جس کی پیروی کی جائے وہ  نبی آخرالزمان حضرت محمدؐ کی  سیرتِ ہے اور موجودہ تعلیمی نصاب میں اسے شامل کیا گیا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو اسلام کی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تربیت دی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں بین الاقوامی ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے زیر اہتمام " مسلم دنیا میں جمہوری تبدیلی ؛ چیلنجز اور مواقعے " کے موضوع پر منعقد ہونے والی تین روزہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  

مزیدخبریں