اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری اور اعجازاحمد وغیرہ کے خلاف جعلی اکائونٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں وکلا صفائی کی گواہ پر جرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی افسر فرقان حمید، وکلا صفائی فاروق ایچ نائیک، ارشد تبریز، اسد منظور بٹ، عمیراصغرعباسی اور راحمہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اس موقع پر آصف زرداری، خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کی طرف سے ایک روزہ استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،وکلا صفائی فاروق ایچ نائیک، ارشد تبریز اور دیگر نے نیب گواہ سید ندیم احمد پر جرح کی، جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت14 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
آصف زرداری اور اعجازاحمد وغیرہ کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،سماعت14 اکتوبر تک ملتوی
Oct 01, 2021