اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ممالک سے جانوروں کی درآمدگی کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت سے جاری 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں عدالت نے چیئرمین ایف بی آر، اور سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی بتائے کہ جانوروں کو بیرون ملک سے لانے کی اجازت کیسے دی؟وفاقی حکومت عدالت کو مطمئن کرے کہ شہریوں کو بیرون ملک سے جانوروں کی درآمدگی کی اجازت کیوں دی؟،چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی سے آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں، عدالت نے رجسٹرار آفس کو کاپیاں چیرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کو بیجھنے کی ہدایت کرتے ہوئیکیس کی سماعت 18 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔
حکومت مطمئن کرے جانوروں کی درآمدگی کی اجازت کیوں دی؟اسلام آباد ہائیکورٹ
Oct 01, 2021