ہکلہ ڈی آئی خان کو 15 نومبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،مراد سعید

Oct 01, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این ایچ اے سی پیک کے اہم منصوبے ہکلہ ڈی آئی خان کو 15 نومبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، اس اہم منصوبے پر عملی کام 2019 میں شروع ہوا تھا۔ این ایچ اے نے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے  ویڈیوز بھی جاری کر دیں۔   وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں سے نہ صرف فاصلے کم ہوئے بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملے ہیں۔ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کا ضامن منصوبہ ہے۔  مراد سعید نے چین کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اگلے مرحلے کے لیے مغربی روٹ کے اہم ترین منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔  

مزیدخبریں