سنٹرل سلیکشن بورڈ کا تین روزہ اجلاس ختم، حتمی فہرستیں وزیر اعظم کو بھجوادیں

Oct 01, 2021

اسلام آباد(صلاح الدین خان سے)سنٹرل سلیکشن بورد کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیر،ترقیوں کی حتمی منظوری کے لیے فہرستیں وزیر اعظم کو بھجوادی گئی ہیں ۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین زاہد سعید کی سربراہی میں سنٹرل بورد کے اجلاس میں گریڈ 21تک کے مختلف سروسز گروپ کے افسران کے ناموں پر غور کے بعد فہرستیں پی ایم کو بھجوادی گئی ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن کے جاری سرکلر کے تحت اثاثہ جات اور کسی کیس یا سکینڈل ملوث ہونے کی صورت میں اس کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے افسران کو پرموشن کی لسٹوں سے نکال دیا گیا ہے یعنی ان کے ناموں پر غور نہی کیا گیا ہے، اکتوبر میں وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں گریڈ21سے گریڈ22میں ترقیوں کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا ، بعدازاں وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن آفسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

مزیدخبریں