2021میںملک بھر میں بو تل بند پینے کے پانی کے 30برانڈز غیر معیا ری قرار

Oct 01, 2021

اسلا م آبا د (رپورٹ :فر حا ن علی )پا کستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھا رٹی نے سال 2021میں کیے گئے معائنے میں ملک بھر میں بو تل بند پینے کے پانی کے کل 30برانڈز کو غیر معیا ری قرار دے دیا ہے جبکہ سال 2002-2021 کے دوران غیر معیاری کوالٹی کی بنا پر بو تل بند پینے کے پانی43یونٹ بند کر دیئے ہیں ۔ دستاویزات کے مطا بق پاکستان سٹینڈرز اینڈ کو الٹی کنٹرول اتھا رٹی (پی ایس کیو سی اے) کوایس آر او کے 638(I)/2001کے تحت بو تل بند پینے کے پا نی کی کوالٹی کی نگرانی کا اختیا ر حا صل ہے ۔ پی ایس کیو سی اے مصنوعات کی کو الٹی کی تحقیق جس میں جگہ کا جا ئز ہ لیان، لیب ٹیسٹ کرنا اور پاکستان سٹینڈر سپیسیفیکیشن سے مطا بق شامل ہے کا جا ئز ہ لینے کے بعد لا ئسنس جا ری کر تا ہے ۔ اس وقت پنجا ب زون میں بو تل بند پینے کے پا نی کے کل 136برانڈز رجسٹرڈ ہیں، کراچی زون میں 140، اسلام آبا د زون میں 154جبکہ خیبر پختونخواہ میں67برانڈز رجسٹرڈ ہیں ۔ پی ایس کیو سی اے یو نٹس کی نگرانی اور مصنو عات کی ٹیسٹینگ کے ذریعے مصنو عات کی کوالٹی کا یقین دلاتا ہے ۔ سال 2021میں ہو نے والے معائنے کے ذریعے پنجا ب زون سے 9برانڈز، کراچی زوون میں 13برانڈز، اسلا م آبا د زون میں 4جبکہ خیبر پختونخواہ میں 4 غیر معیا ری قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی پیداوار روک دی گئی ۔قبل ازیں سال 2002-2021کے دوران غیر معیاری کوالٹی کی وجہ سے پنجا ب زون میں 20یو نٹس، کراچی میں 12یو نٹس، اسلام آبا د زون میں 10اور خیبر پختونخواہ میں ایک یو نٹ کو بند کیا گیا ہے جس کے بعد غیر محفوظ پا ئے جا نے والے تمام برانڈز کی کمر شل پیداوار روک دی گئی ۔ 

مزیدخبریں