اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)30 رکنی پاکستانی کاروباری وفد نے اٹلی کا دورہ کیا ،اٹلی چمڑے کے حوالے س پاکستان کی اہم برآمدی مارکیٹ ہے۔ یورپی یونین میں چمڑے کی مصنوعات کا 30 فیصد سے زائد حصہ صرف اٹلی میں پیدا کیا جاتا ہے۔ پاکستان اور اٹلی چمڑے کی مصنوعات میں کاروباری تعاون بڑھانے کیلئے باہم کوششیں کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک 30 رکنی کاروباری وفد نے اٹلی کا دورہ کیا ہے۔ دورے کا مقصد اٹالین خریداروں سے ملاقاتیں اور ایک تجارتی نمائش میں شرکت اورجدید ٹیکنالوجی کا حصول ہے۔ کاروباری وفد سے بات کرتے ہوئے اٹلی میں تعینات پاکستان سفیر جوہرسلیم نے کہا کہ اٹالین مارکیٹ میں کرونا کے معاشی نقصانات سے بحالی کا عمل بہت حوصلہ افزاء ہے۔ باہمی معاشی تعاون دونوں ممالک کو معاشی بحالی میں مدد گار ثابت ہو گا۔