اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہائی پروفائل امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے سینٹ میں بل پیش کیا ہے جس میں افغان طالبان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پابندیوں کا دائرہ کار ممکنہ طور پر پاکستان تک بھی پھیل سکتا ہے۔یہ بات میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قابل تشویش بات یہ ہے کہ اس بل میں پاکستان کے نام کو اس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے جو طالبان کو مدد فراہم کرتا ہے اور اسی سیکشن میں افغان طالبان کو مدد فراہم کرنے والے ممالک کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو پاکستان کے کردار کی تحقیقات کرنے کے بجائے افغانستان سے امریکی افواج کی جلد بازی میں ہونے والے انخلا کی تحقیقات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہ امریکہ نے افغانستان پر حملہ پاکستان کی دعوت پر نہیں کیا بلکہ یہ اس کا اپنا فیصلہ تھا جس کی وجہ اسے معلوم ہے۔