اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین نیب کی زیر صدارت پراسیکیوشن ڈویژن کا اجلاس ہوا۔ پراسیکیوشن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ نیب مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 66.8 فیصد ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ادارے کے پاس بدعنوان عناصر کیخلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ مقدمات کی قانون کے مطابق موثر پیروی کی جائے۔ نیب کے 1294 بدعنوانی کے ریفرنسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ نیب ریفرنسز کی مالیت 1305 ارب روپے بنتی ہے میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
بدعنوان عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں: چیئرمین نیب
Oct 01, 2021