اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری اور ائیر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔ ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈر ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ بھی تعینات رہے۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے جون1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل (پراجیکٹس) بھی تعینات رہے، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(آپریشنز) تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ میں ائیر اتاشی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ ائیرمارشل احمد حسن نے جون1989 میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر (ائیرکرافٹ انجینئرنگ) بھی تعینات رہے۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
3 افسروں کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
Oct 01, 2021