شہید ملت لیاقت علی خان کا 126واں یوم پیدائش آج  منایا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 126واں یوم پیدائش( آج) یکم اکتوبر کو منایا جائے گا اس موقع پر مختلف سیاسی ،سماجی ،دینی ،مذہبی اورصحافتی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کانفرنسز ،مذاکروں ،مباحثوں اور سیمینار ز وغیرہ کااہتمام کیا جائے گا شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی ؒ کے انتہائی معتمد ساتھی اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے وہ یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہو ئے انہیں16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (جسے بعد میں لیاقت باغ کا نام دیا گیا )راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...