ریکور اورالکرم ٹیکسٹائل ملزکے مابین اشتراک

کراچی(کامرس رپورٹر)ریکور نے الکرم ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ کثیر سالہ معاہدے پر دستخظ کیے ہیں تاکہ ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ڈیزائن، ترقی، 
پیداوار اور پائیداری کے تقاضوں کوپورا کرنے کے لیے باہمی تعاون سے حل فراہم کیا جا سکے۔ اس شراکت داری سے الکرم ٹیکسٹائل ملز بغیر کسی رکاوٹ کے کم ترین اثرات اور پائیدار ریکورری سائیکل شدہ کاٹن فائبر کو اپنی مصنوعات میں ضم کرے گی تاکہwaste میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کے اپنے  پائیداری اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ری سائیکل شدہ کاٹن فائبر اور کاٹن فائبر کے امتزاج کا استعمال عالمی ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بڑھتی  ہو ئی مانگ کو پورا کرنے کی ضرورت بن گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ریکور الکرم ٹیکسٹائل ملز کو خصوصی طور پراعلیٰ معیار کا  پائیدار کاٹن فائبر فراہم کرے گا۔اس سے  الکرم اگلے ۴ سالوں کے لیے پاکستان میں ریکور فائبر کا واحد کارخانہ دار بن جائے گا۔ ریکور صنعتی اور صارفین کے استعمال شدہ کاٹن کو دوبارہ سے ری سائیکل کر کے کپاس کی کاشت کی ضرورت کو محدود کرتا ہے،  Color Blend system کے زریعے dyesکے استعمال کو محدود کرتا ہے اور ارٹ اور سائنس کے امتزاج سے ٹیکسٹائل waste کو کم کرتا ہے۔ـالکرم  کے ساتھ ریکور کی شراکت داری  ٹیکسٹائل صنعت کی پیدا کرتا ماحولیاتی اثرات کو بہت کم کریگی“،الفریڈو فیری، سی ای او، ریکور۔اس شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فواد انور ، مینیجنگ ڈائریکٹرالکرم ٹیکسٹائل ملز نے کہا،”اپنے  sustainability ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے  ہم الکرم میں  پائیدارکاروباری طریقوں میں سرمایہ کاری کر کے اپنے کسٹمرز کو حقیقی مسابقتی فائدہ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریکور™ کے ری سائیکل فائبر ہمیں معیاری ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے کی اجازت دیتی ہے اور سرکیولر سلوشنس کو برقرار رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن