سونے کی قیمت میں  660روپے تولہ کمی

Oct 01, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں18ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1723ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں660روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ13ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت97ہزار308روپے پر آ گئی ۔

مزیدخبریں