ای ایف پی،اے پی بی یو ایم اے، کاٹن جنرز کے مابین معاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان(ای ایف پی)، آل پاکستان بیڈ شیٹس، اوفولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(اے پی بی یو ایم اے) اور پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے باہمی مفاہمت کی یادداشت( ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد فائبر سے فیبرک تک ایف پی آر ڈبلیو پرعمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبے کے تحت ملتان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا۔آل پاکستان بیڈ شیٹس، اوفولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(اے پی بی یو ایم اے) کے چیئرمین خواجہ محمد یونس نے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوشل کمپلائنس خاص طور پر چائلڈ لیبر سے متعلق مسائل کو کپاس کی بوائی کے شعبے میں فائبر سے فیبرک تک سنجیدگی سے حل کیا جانا چاہیے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے نومنتخب چیئرمین سہیل محمود نے ایمپلائرز فیڈریشن کو کاٹن سپلائی ویلیو چین کے نچلے درجے کے ساتھ منسلک ہونے پر مبارکباد دی جس شعبے کی نمائندگی ان کی ایسوسی ایشن نے کی۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سینئر ایڈوائزر فصیح الکریم صدیقی نے شرکاء کو ای ایف پی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اصولوں اور کام کے مقام پر حقوق کو فروغ دینے، کپاس کی بوائی کرنے والی کمیونٹی باالخصوص کاٹن سپلائی ویلیو چین کے نچلے درجے کے لیے سندھ اور پنجاب کے مختلف مقامات پر ماہ اگست کے دوران 20 ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ ستمبر2021 میں 500 زرعی زمینداروں اور کسانوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز تک پہنچ رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...