ہارون آباد (نامہ نگار) ریسکیو1122نے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد میں کاٹن کا سیزن زورو شور سے جاری ہے لیکن رات کے اوقات میں سڑکوں پر کاٹن سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں ، اونٹ اور گدھا ریڑھیاں دکھا ئی دے رہی ہیں جن پر ریفلیکٹر ٹیپ یا بیک بتی نہ ہونے سے حادثات کا سبب بن رہی تھیں جن سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ع ہو رہا تھا کہ ریسکیو1122نے تحصیل ہارون آباد میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا، مہم کے دوران ریسکیو اہلکار وں نے عوام میں روڑ سیفٹی سے آگاہی کے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے ، ٹریکٹر ٹرالیوں، گدھا ریڑھیوں اونٹ ریڑھیوں پرریفلیکٹنگ ٹیپ لگائیں، جس کا مقصد حادثات میں کمی لاتے ہوئے انسانی جانوں کے بڑھتے ہوئے ضیاع کوکم کیا جاسکے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رائو شرافت علی کا کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کا قیام ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے، ہم سب سیفٹی کے قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور اپنی آنیولی نسلوں کو بچا سکتے ہیں ۔