بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں،خورشید احمد 

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں ضروریات زندگی کی بنیاد ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کم کرکے منجمد کرے۔ اور ملک میں نوجوانوں کی عام بیروزگاری دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ۔ قومی صنعت ،زراعت ،تجارت اور گھریلو صارفین کو سستی مہیا کرنے کیلئے نئے ہائیڈل پاور سٹیشن تعمیر کرائے ۔تھرمل پاور ہاؤسوں کو تیل کی بجائے گیس پر چلائے ۔ یہ مطالبات آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام واپڈا محکمہ بجلی کے محنت کشوں کے بھاری اجلاس منعقدہ بختیار لیبر ہال لاہور میں ایک قرار داد کے ذریعے کئے گئے ۔اس موقع پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے حکومت کو واضح کیا کہ معمولی عرصہ میں بنیادی ضرورت آٹا چینی گھی چاول پٹرول میں بے حد اضافہ  ہونے سے غریب عوام اور محنت کشوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے جبکہ ملک میں نوجوانوں کی بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہونے سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اڑھائی ہزار اسسٹنٹ لائن مینوں کی آسامیوں پر ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں نے ملازمت کلئے درخواست دی ہے واپڈا میں جونیئر انجینئروں کی چار آسامیوں پر تقریباً ساڑھے بارہ ہزار نوجوانوں نے ملازمت کیلئے درخواست دی ہے واپڈا میں جونیئر انجینئروں کی چار آسامیوں پر تقریباً ساڑھے بارہ ہزار نوجواوں نے ملازمت کلئے درخواستیں دی ہیں اس موقعہ پر یونین کے دیگر نمائندگان بمعہ رانا عبدالشکور‘ اسمہ طارق حاجی محمد یونس نوید عاشق ڈوگر چودھری مقصود جاوید شاہ مظفر متین زاہد امین بھٹی ملک ظہور لیاقت علی نوشیر خان ذوالقرنین شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن