افغان طالبان نے سپیشل فورسز کو داعش کے جنگجوؤں کومارنے کا ہدف دیدیا

Oct 01, 2021

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں کنٹرول کے بعد طالبان نے اپنی سپیشل فورسز کو شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردی۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے طالبان کے ایک ترجمان بلال کریمی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان فورسز نے داعش کے متعدد اراکین کو پہلے ہی یا تو ہلاک کردیا ہے یا پھر گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ بلال کریمی نے اس حوالے سے کہاں گفتگو کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو ملک بھر میں داعش کے جنگجوؤں کو چن چن کر نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے، خدشہ ہے کہ مستقبل میں داعش کے جنگجو طالبان کے لیے مسلسل درد سر بن سکتے ہیں۔
افغانستان

مزیدخبریں