حکمراں ٹولے کے جعلی احتساب کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی :اقبال صدیق،شاہد زیدی

Oct 01, 2021

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت)حکمراں ٹولے کے جعلی اور جھوٹے احتساب کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی ہے برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور سلمان شریف کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا یہ فیصلہ 20 سال کے بینک ریکارڈ کی 21 ماہ کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے تحقیقات نیب اور شہزاد اکبر کی درخواست پر کی گئی تھیں یہ فیصلہ نیازی حکومت کے خلاف چارج شیٹ اور ان کے احتسابی بیانیہ کی شکست فاش ہے جس پر انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مقامی راہنماؤں سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، شاہد زیدی، میاں ظفر اللہ، شیخ محمد مشتاق، عبدالستار انیس، میاں محمد اسلم، عمران حیدر بخاری اور چوہدری عبدالوارث تفتہ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں