گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے راہنما، سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 56چوہدری محمد طارق گجر نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر سے اسلام آباد میں ملاقات کی، پی ٹی آئی کے متحرک کارکن ملک بشارت، سلمان گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چوہدری محمد طارق گجر نے وزیر مملکت کو گوجرانوالہ اور پی پی 56 کی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا، ضلع گوجرانوالہ کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور شہر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات، شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کاوشوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کے مشیر و وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے، حکومت پنجاب کیطرف سے ہر ضلع کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبے اور فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑے گی۔