نواں کوٹ(نامہ نگار)اصول پرست گروپ کے رہنما میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے بنیادی حقوق تو درکنار ان کی زندگیاں تک محفوظ نہیں،کشمیر کے بعدآسام میں مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی برقرار جبکہ ہرزندہ ضمیر انسان کا قلب چھلنی اور بیقرار ہے بھارتی ریاست آسام میں اسلام پرشب خون مارا گیا آسام میں اسلام کے پیروکاروں کوسرعام قتل اورشہیدوں کے جسدخاکی کاتقدس پامال کیاجانا انسانی اقدار اورعالمی ضمیر پرضرب کاری ہے ان خیالات اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔