لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔محکمہ اوقاف جامعہ ہجویریہ میں انگریزی اور ریاضی وغیرہ عصری مضامین کی تدریس کے ساتھ کمپیوٹر اورلینگوئج لیب جیسے پراجیکٹ کی عملی سطح پر تکمیل کے بعد جدید لائبریری کے قیام کی طرف گامزن ہے ، جس سے جامعہ ہجویریہ پہلے ماڈ ل دینی مدرسہ کے طور پر نمایاں اور معتبر ہوا ہے۔وفد سے ملاقات میںصوبائی وزیر نے کہا کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں۔ ان کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔اسلام امن ، رواداری ،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے ،ان افکار اور تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔
مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ، سعیدالحسن شاہ
Oct 01, 2021