لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کہا ہے کہ پالیسی ایڈووکیسی، کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا جلد حل، نئی ایکسپورٹ مارکیٹوں کی تلاش، پڑوسی ممالک کیساتھ تجارت اور ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کرنا ان کی اولین ترجیحات ہونگی۔ لاہور چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چوہدری، سابق صدور میاں محمد اشرف، افتخار علی ملک، میاں مصباح الرحمن، شیخ محمد آصف، میاں انجم نثار، میاں شفقت علی، محمد علی میاں، شاہد حسن شیخ، چوہدری ظفر اقبال، فاروق افتخار، سہیل لاشاری، عبدالباسط، طاہر جاوید ملک، سابق سینئر نائب صدور خواجہ خاور رشید، امجد علی جاوا، سابق نائب صدور کاشف انور، ذیشان خلیل، فہیم الرحمن سہگل اور ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے نمائندے بڑی تعدادمیں اس موقع پر موجود تھے۔لاہورچیمبر کے نو منتخب صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کو خوشگوار طریقے سے حل کرنے کے لیے پالیسی ایڈووکسی اور مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے زیادہ کوئی اور چیز اہم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات قومی معیشت کے لیے لائف لائن کی حیثیت ہیں،لاہور چیمبر حکومت کو ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے روڈ میپ پیش کرے گی۔
تجارت میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح: نعمان کبیر، رحمن عزیز، حارث رئوف
Oct 01, 2021