شین بانڈ کا ایکشن پسند ‘ ان کی  طرح بائولنگ کرنا چاہتا تھا: نسیم شاہ

Oct 01, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے شین بانڈ ایکشن کو پسند کرتے تھے اور ہمیشہ ان کی طرح بولنگ کرنا چاہتے تھے۔ نسیم شاہ نے کہاکہ میں گھر اور گلیوں میں کھیلتا تھا۔کچھ عرصہ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے بعد لوگوں نے مجھے بتایا کہ میں تیز بولنگ کر رہا ہوں اور مجھے ہارڈ بال کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ اس کے بعد میں نے ہارڈ بال کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔ میں سکول میں اور دوپہر کے کھانے کے وقفوں میں بھی کرکٹ کھیلتا تھا۔ مجھے اس کھیل میں بہت زیادہ دلچسپی تھی اور میں اسے ہر وقت کھیلنا چاہتا تھا۔جب میں انڈر 16 کرکٹ کھیل رہا تھا تب میں نے شین بانڈ کی بائولنگ دیکھی، مجھے ان کا ایکشن پسند تھا اور میں ہمیشہ ان کی طرح بولنگ کرنا چاہتا تھا۔ فاسٹ بائولر کو جارح مزاج کا حامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے بہتر حکمت عملی سیکھنے کیلئے وقار یونس اور شعیب اختر جیسے فاسٹ بائولرز کی ویڈیوز دیکھنا یاد کیا۔اپنے لیجنڈری فاسٹ بائولرز کی ویڈیوز دیکھی ہیں اور لگتا ہے کہ جارحیت ایک پیسر کے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔میرے خیال میں فاسٹ بائولرز کو بلے بازوں کے ساتھ مذاق نہیں کرنا چاہیے۔ ایک بیٹسمین کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک تیز گیند باز اسے بائولنگ کرنے آرہا ہے اور یہ تقریبا جنگ کی طرح ہے۔

مزیدخبریں