نیشنل ٹی ٹونٹی کپ : بابر اعظم کی سنچری رائیگاں ‘حیدر علی ٹیم جیت گئی 

Oct 01, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچ میں بابر اعظم کی سنچری کی باجود سنٹرل پنجاب کو ناردرن کے ہاتھوں شکست ہو گئی ۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بابر اعظم کے 105ناٹ آئوٹ رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے2وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے ۔ احمد شہزاد37‘محمداخلاق 21رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ شعیب ملک 31رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ناردرن نے ہدف آخری اوورمیں چار وکٹوں پر پورا کر لیا۔ ناصر نواز چھ ‘سرمد حمید انیس ‘محمد نواز اکتالیس‘آصف علی اٹھائیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ حیدر علی نے ناقابل شکست 91رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے چھ چھکے اور چھ چوکے لگائے ۔ حسن علی ‘احسان عادل ‘وہاب ریاض اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ حیدر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسرے میچ میں خیبر پی کے نے سندھ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سندھ ٹیم نے سات وکٹوں پر 150رنز بنائے ۔ خرم منظور 54اور سعود شکیل 32رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عمران خان اور آصف آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ خیبر پی کے ٹیم نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا۔مین آف دی میچ فخر زمان 49اور حاحبزادہ فرحان 45رنز بناکر نمایا ں رہے ۔ 

مزیدخبریں