کراچی(نیوز رپورٹر)مجلس درس پاکستان اور مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد لانڈھی کے تحت جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں سنی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کا اجلاس مجلس درس پاکستان اور مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد کے جنرل سیکریٹری الحاج سعید صابری کی زیر صدارت مرکز اہلسنت لانڈھی میں منعقد ہوا اس موقع پر الحاج سعید صابری مفتی خرم اقبال رحمانی ، مولانا جمیل امینی، حاجی عبدالمقیم سحر، عمر فاروق قادری، مفتی یوسف حفیظ سیفی، مولانا اطہر میاں اختر القادری ، اعجاز احمد نقشبندی، محمد سلمان کشمیری، ظفرالرحمٰن حقانی، احمد خیال، شہزاد علی، محمد فاروق(عادل)، مولانا محمد متین عباس، وسیم خان، ڈاکٹر اکرم لودھی، عارف خان عارف، محمد اکرام سلطان پوری، ناصر عباسی، شاہ نواز نے اس سلسلے میں خصوصی شرکت و اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس سال بھی عالم اسلام کے مسلمان عید میلاد النبی ﷺ ایمانی جذبے اور عشق رسول سے سرشار ہوکرمنائینگے اور جلسے ، کانفرنسز، محافل نعت، پرچم کشائیاں کی تقریب منعقد ہونگی جبکہ عاشقان رسول جلوس جشن صبح بہاراں ،مصطفائی یوتھ ریلی، میلاد النبی ریلیاں شان و شوکت سے نکالی جائینگی۔ الحاج سعید صابری اور دیگر رہنمائوں نے حکومت سے متفقہ مطالبہ کیا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامات کی NOCکا اجراء فوری اور آسان بنایا جائے۔وزیر اعظم عمران خان 11ربیع الاول کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کریں۔کے الیکٹرک یکم ربیع الاول تا12ربیع الاول تک شام 6تارات1بجے تک لوڈشیڈنگ سے گریز کریںجبکہ بلدیہ عظمیٰ جلسہ گاہیں ، مساجد، جلوس اور میلاد النبی ریلیوں کی گزر گاہوں اور اطراف میں صفائی ستھرائی، سیوریج، پانی کی نکاسی، تمام پروگرامات کی فول پروف سیکورٹی، جلوس ریلیوں کے راستے میں ٹوٹے ہوئے روڈ کی کارپیٹنگ، گڑھوں کی بھرائی اور کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند جبکہ 12ربیع الاول کو کراچی بھر میں لگنے والی سبیلوں بالخصوص لانڈھی، کورنگی میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی صبح سے وقفوں وقفوں سے جاری رکھی جائیں۔الحاج سعید صابری اور اجلاس کے رہنمائوں نے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی سطح اور کسی بھی عنوان پر جشن میلاد النبی ﷺ کو محدود یا سبوتاز کرنے کی کوشش عاشقان مصطفی کیلئے ناقابل برداشت ہونگی۔ لہٰذا حکومت ملک بھر میں تمام پروگرامات میں تعاون کرے الحاج سعید صابری نے مزید کہا کہ مسلمانان اسلام اپنے نبی ﷺسے انتہائی محبت کرتے ہیں جس کا اظہار محافل کے انعقاد میں خصوصی طور پر ہوتا ہے۔
وزیر اعظم 11 ربیع الاول کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کریں۔ الحاج سعید صابری
Oct 01, 2021