کراچی(نیوز رپورٹر)انجمن ضیاء طیبہ کے چیئرمین سید مبشر قادری ضیائی نے تقریب عرس اعلیٰ حضرت کے حوالے سے پریس بریفنگ میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہر سال کی طرح امسال بھی عرس اعلیٰ حضرت کی تقریب جشن ذریں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ اے زی ٹی کے تحت گولڈن جوبلی تو دوسری طرف شمی ماہ وصال کے اعتبار سے صد سالہ عرس رضا کی 1921تا2021منایا جارہا ہے انجمن ضیاء طیبہ کے تحت عرس اعلیٰ حضرت 2اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ ٹاور میں زیر سرپرستی انجمن ضیاء طیبہ کے موسس اعلیٰ والد گرامی سید اللہ رکھا قادری منعقد ہوگی جبکہ تقریب میں خصوصی ڈاکومنٹری ٹھیک9:30بجے دکھائی جائے گی۔
مبشر قادری ضیائی