کراچی (نیوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کسی بھی شہر. گاؤں اور گوٹھ میں ترقیاتی کام نہیں کرارہی ہے سرکاری اسکولوں میں بچے زمین پر بیٹھکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ (ق) سندھ کے جوائنٹ سیکرٹیری عبدالمالک جانباز کی قیادت میں میرپورخاص سے جاوید خالد آرائیں. ناصر میئو. راشد راجپوت اور راحیل آرائیں سمیت آئے ہوئے وفد سے مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کے موقع پرکیں طارق حسن نے کہا کہ میرپورخاص میں عوامی سہولہتوں کا فقدان ہے میڈیکل کالج مکمل ہونے کے باوجود جوں کا توں شہر میں کالج کا اعلان تعمیر کا کوئی پتہ نہیں. جمڑاو واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کڑروں روپے خرچ کرنے کے باوجود نامکمل عوام پینے کے پانی سے محروم ہیطارق حسن نے کہا کہ سندھ حکومت کے آخر اربوں روپے کے فنڈز کہاں جارہے ہیں انہوں نے کہا جلد عوامی مسائل مسلم لیگ (ق) حل کرئے گی اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی. معیز الحسن. محمد صادق شیخ. محمد جمیل احمد خان. سید مشرف علی. مہین ملک موجود تھے اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کراچی کمیٹی کے رکن محمد جمیل احمد خان نے پرتکلف ظہرانہ دیا.
طارق حسن