گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر ) سید حماد عابد عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم ،اس ضمن میں انہو ں نے تھانہ صدر گوجرانوالہ میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت کے سلسلہ میں متعلقہ پولیس افسروں کی موجودگی میں مدعیوں سے ملاقات کی اورسنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن سید علی ،ایس پی سول لائن اسد الرحمن ،ایس ڈی پی او ، ایس ایچ اورتفتیشی افسران موجودتھے۔سی پی او نے مدعیان سے تفتیش سے متعلق ہونیوالی پیش رفت بارے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقدمات کے نقائص کودور کرکے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لائی جائے اورتفتیشی افسران کو مقررہ وقت میں مقدمات کویکسو کرکے ان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ سی پی او نے مزید کہاکہ زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لائی جائے شہریوں کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے اوراس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مدعیان سے کہاکہ مقدمات کو میرٹ پریکسوکرکے ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائیگا۔