بہاول پور(نیوز رپورٹر )نگران شعبہ تعلیم حلقہ خواتین جماعت اسلامی عائشہ یاسمین نے پاکستانی نوجوانوں میں میڈیکل کالجز کے online دا خلہ ٹیسٹ کے حوالے سے پھیلی بے چینی کا جلد از جلد سدباب کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی پالیسیز میں ابہام نوجوانوں کے مسائل میں مزید اضافے کا باعث ہے۔حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے طلبا کو اعتماد میں لے اور مقتدر ادارے اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔
تعلیمی پالیسیز میں ابہام نوجوانوں کے مسائل میں اضافے کا باعث : عائشہ یاسمین
Oct 01, 2021