جام پور،محمد پوردیوان ( نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومت وقت مزید آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف علاقائی سطح پر مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ارشاد احمد بخاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ جام عطاء حسین سیلرہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔