علماء عوام میں عقیدہ ختم نبوت کا پرچار کریں:مولانا اللہ وسایا 

Oct 01, 2021

راجن پور (خبر نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 7اکتوبر 2021کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ہونے والی کانفرنس کی تیاریاں  جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں  جامعہ شیخ درخواستی راجن پور آمد پر وفد کا استقبال جمعیت علماء اسلام س کے سنیئر نائب امیر و ترجمان پنجاب جامعہ شیخ درخواستی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالصمد درخواستی ، جامعہ شیخ درخواستی کے صدر مدرس مولانا ابو بکر درخواستی ، ناظم تعلیمات مفتی محمد آصف نے کیا ۔  مولانا اللہ وسایا نے  علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام الناس میں عقیدہ ختم نبوت کا پرچار کریں اور قادیانیوں کی سازشوں سے عوام کو با خبر رکھیں۔  مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 7اکتوبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام س کے قافلے پنجاب کے تمام اضلاع ،تحصیلوں ، ٹائون کمیٹیوں ،خصوصاً ضلع راجن پور سے قافلے جو ق در جوق شرکت  کریں گے ۔ 

مزیدخبریں