خانقاہیںا ور مزارات رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں :مولانا شہزاد ترابی

جام پور( خبر نگار) خانقاہیں و مزارات رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں نیک لوگوں نے اسلام کی ترویج و لوگوں کا تعلق جوڑنے کی وجہ سے اپنے علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں رہائش اختیار کی اور وہیں ہی مدفون ہو ئے ان خیالا ت کااظہار مولانا محمد شہزاد ترابی ،خواجہ فیض المصطفیٰ شاہجمالی ،سید حسن رضا  ، قاری مقبول احمد چشتی ود یگر نے سید غلام شبیر روشانی کے عرس مبار ک میں خطاب کے دوران کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اولیاء  نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر خود کو مٹایا ہے جس کی وجہ سے آج وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی یاد میں ہی عرس و محافل سجائی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن