وعدوں   کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے  :سجاد احمد وڑائچ 

صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت )حلقہ پی پی 267کے شہر ی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تعمیر اتی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جوعوام کے ساتھ وعدے کئے گئے ہیں ان کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری سجاد احمد وڑائچ نے چک نمبر 153  میں عبدالغنی مہر کے ڈیرے پر علاقائی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر  ا س موقع پر عثمان حبیب حاجی ظفر  وینس حاصل مہر محمد شریف مہر غلام محی الدین ماسٹر محمد رفیق چوہدری محمد انور صوفی صفدر چوہدری محمد سرور ڈاکٹر محمد انور جاوید مولوی شاہد حاجی شوکت محمد عمران چوہدری افضال سعید ممتاز باجوہ ہارون شبیر چوہدری آصف ندیم ساہی اور دیگر احباب بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہی عوام کو ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں کر سکتی ہے صادق آباد کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن