ڈیرہ غازیخان )بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین نے کہا ہے کہ ضلع کے سرکاری سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں نئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے جاری سروے میں ہر ادارے کے ہیڈز اور ٹیچنگ سٹاف اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ سپیشل بچوں کی ہیرنگ اسسمنٹ کرائی جارہی ہے،محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے ان بچوں کے معذوری سرٹیفکیٹ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کے نادرا کی طرف سے سمارٹ کارڈز کے حصول کے لیے ہر ادارہ اپنا پراسس مکمل کرے گا،دوسری طرف سپیشل بچوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے،ساتھ ہی سکول کی انتظامیہ کو بچوں کو ڈینگی و کورونا سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے بھی ترغیب دی جارہی ہے۔
سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں نئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا: ریحانہ عنبرین
Oct 01, 2021