نکہ کلاں کے مقام پر یومِ کاشتکاران برائے تیلدار اجناس کے سلسلے میں آگاہی تقریب

 پنڈی گھیب(نامہ نگار)محکمہ ذراعت (توسیع)پنڈی گھیب کے زیر اہتمام نکہ کلاں کے مقام پر یومِ کاشتکاران برائے تیلدار اجناس کے سلسلے میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر سے کاشتکاران و زمینداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام نبی نے تیلدار اجناس کی پیداواری اہمیت ،اِنکی کاشت میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر عوامل پر تفصیلی لیکچر دیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ذراعت (توسیع) پنڈی گھیب ضیا الرحمن نے زمینداروں کو تیلدار اجلاس پر دیجانے والی حکومتی سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کے حوالے سے مطلع کیا۔

ای پیپر دی نیشن