قصبہ بصیرہ( خبر نگار ) جینا مرنا عوام کے ساتھ ، حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ مشن ، اپوزیشن جھوٹے پروپیگنڈوں کی بجائے میدان میں ہمارا مقابلہ کرے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی نے یوسی شریف چھجڑہ کے علاقہ چھبر کھور سیریں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے ، انشاءاللہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ تقریب سے سابق چیئرمین میاں غضنفر عباس قریشی اور مولوی عبدالستار کھور نے بھی خطاب کیا جبکہ عبد الرو¿ف سہرانی ، شفقت سہرانی ، جام شاہرو کھور ، لال محمد کھور ، یاسین کھور ، محمد حسین کھور ، حاجی منیر ، مجاہد کھور ، عدنان کھور ، محمد صابر کھور سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔