ملتان(نمائندہ خصوصی)تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ محلہ تھلہ سادات کے رہائشی حمیدالدین قریشی ہاشمی کے گھرپانچ افراد کا دھاوا۔مین گیٹ اور کمرے کا دروازہ توڑکرسامان باہرصحن میں پھینک دیا۔اور جاتے ہوئے آدھا مین گیٹ اور کمرے کا دروازہ لیکرفرار۔تفصیل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ محلہ تھلہ سادات کے رہائشی امروزاخبار کے ر یٹائرڈآرٹ ایڈیٹرحمیدالدین قریشی ہاشمی کے گھرحبیب الرحمن،مجاہدالرحمن،حفیظ الرحمن،فرخ جمال اورمظفرجمال نے چادرچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے28ستمبرکو 4بجے شام حملہ کرکے مین گیٹ توڑکرگھرداخل ہوگئے اورقبضہ کرنے کیلئے کمرے کادروازہ توڑکرسامان نکال کرصحن میں پھینک دیا۔حمیدالدین نے کارروائی کیلئے پولیس کودرخواست دےدی۔حمیدالدین قریشی ہاشمی نے میڈیاکو بتایاکہ اس سے قبل21ستمبر کوبھی گھر پر حملہ کیاتھا۔پولیس کو اطلاع دینے پرفرارہوگئے تھے اوروہ مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔حمیدالدین نے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کےخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمے کااندراج کیاجائے۔مجھے اورمیرے اہل خانہ کوتحفظ فراہم کیاجائے۔
دھاوا