پاکستان خاتم النبیین کے غلاموں ‘اعلیٰ حضرت کی فکر کا ملک ہے ،ثروت قادری 

Oct 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مشن اعلیٰ حضرت محمد مصطفی سے عشق ومحبت اور تاجدار ختم نبوت کے تحفظ کا درس دیتاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمارے قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری نے مشن اعلیٰ حضرت کو فروغ دیا ،سنی تحریک کے قائد شہید محمد سلیم قادری نے عشق ومحبت کی پہچان امام احمد رضا کے مشن کو پھیلاکر باطل قوتوں کا راستہ روکا ،فکر رضا عشق رسول کی شمع کو روشن اور اطاعت رسول کا درس دیتی ہے ،پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے اکابرین کا خون شامل ہے ،پاکستان فسادیوں کا نہیں یہ نبی کے غلاموں اور اعلیٰ حضرت کی فکر کا پاکستان ہے ،دوقومی نظریئے کے مخالف کسی طور بھی پاکستان کے وفادار نہیں ہوسکتے ، ،اندرونی وبیرونی ملک دشمن دہشتگرد پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں ۔

مزیدخبریں